گھراور خاص کرکچن میں دلچسپی لینے سے عورت اپنے گھر کو واقعی بہشت بنا سکتی ھے
Views: 6586Published on: 23-Oct-2013
میں پاکستان کے مختلف چینلز پر کھانے پکانے کے پروگرام دیکھتی تھی اور سوچتی تھی کاش اللہ مجھے بھی اتنی توفیق عطا فرماۓ کہ جو کچھہ مجھے کھانا پکانا آتا ھے
وہ دوسرں تک پہنچاوں دیکھے رب کیسے کیسے طریقوں سے امداد پہنچاتا ھے
میں سمجھتی ھوں کہ گھر کا سب سے خوبصورت حصہ باروچی خانہ ھونا چاھیے اور اسمیں اتنی دلکشی ھونی چاھیے کہ خاتون خانہ وھاں بڑی خوشی اور اھتمام سے جاۓ
آرام دہ کپڑوں میں اچھے موڈ میں دل اور چہروں پر اپنے پیاروں کے لیے کھانا پکانے کی سچی مسرت کہ خاتون خانہ جب محبت سے روٹی پکاتی ھے تو اسکی خوشبو اور ذائقہ کھانے والےکو کسی خوشی سے ھمکنا ر کرتا ھے
تو آیئۓ ھم سب عہد کریں کہ مطبخ میں جاتے ھوۓ خیر و برکت کی دعا پڑھتے ھوۓ بہت ھی خوشی سے کھانا پکانے کا کام کرینگے اور پھر اس کے ثمرات دیکھہ کر آپ بھی حیران ھوجاينگی آزمائش شرط ھے