عبداللہ حمید گل کا کویت پہنچنے پر شاندار استقبال 7 ستمبر 2018

08 Sep, 2018 5,254 Views Download

پاکستان میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے گذشتہ روز کویت پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا،پاکستان بز نس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے کوآرڈینیٹر برائے کویت حافظ محمد شبیر اور

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نےکویت ائیرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا،وہ حافظ محمد شبیر کی دعوت پر کویت آئے ہیں اور ہفتہ 8 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہونگے، استقبال کرنے والوں میں پی ٹی آئی کویت کے مقامی رہنما اور میڈیا ارکان شامل تھے،اس موقعہ پر عبداللہ گل نے مختصر گفتگو میں کہا کہ وہ حافظ محمد شبیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا وہ یہاں آکر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

 


 

 
Was this news helpful?

1,455 people liked this

Comments