رمضان کے قضا روزے لگاتار رکھنے چاہییں یا وقفہ سے رکھیں ؟؟
Views: 6424Published on: 27-Apr-2023
سوال
رمضان کے قضا روزے لگاتار رکھنے چاہییں یا وقفہ سے رکھیں ؟؟
جواب:
: رمضان کے روزوں کی قضاء واجب ہے اور اس میں وسعت رکھی گئی ہے، وقت کی کوئی قید نہیں ہے لہٰذا قضاء روزے لگاتار رکھیں یا سال میں وقفے وقفے کے ساتھ، دونوں طرح جائز ہیں۔