تقریب بسلسلہ نیو فلائیٹ “لاہور ٹو کویت ،کویت ٹو لاہور” پی آئی اے آفس کویت
Views: 189Published on: 25-Jan-2025
جناب غلام نبی کالرو “پی آئی اے” کنٹری مینجر کویت کے استقبالیہ کلمات
جناب غلام نبی کالرو اور اُن کی ٹیم کو کمیونٹی خدمات پر سفیرِ پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال ، کمیونٹی ویلفیئر آفیسر جناب حمزہ توقیر ، ڈائریکٹر اینڈ سپیشل کوارڈنیٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ رانا اعجاز حسین اور دیگر تنظیمی صدور کی طرف سے زبردست پذیرائی۔
اس موقعہ پر کیک کاٹا گیااور رانا اعجاز حسین سپیشل کوآرڈینیٹر سیال ٹو کویت نے کنٹری مینجر جناب غلام نبی کالرو کو سیالکوٹ ائیر پورٹ کی طرف سے سفیر محترم ڈاکٹر ظفر اقبال اور معروف بزنس مین جناب افتخار احمد گھمن کی معیت میں ایک یادگاری شلیڈ پیش کی۔
مقررین نے پی آئی اے کویت سیکٹر کی بندش کے زمانے میں جناب شہباز احمد اور جناب راحیل مرزا کی خدمات کو بھی سراہا۔
تقریب کے آخر میں مہمانوں کی “ ہائی ٹی” سے تواضع کی گئی۔