• News
        Kuwait Pakistan World Embassy Community Showbiz Business Sports Health Sci-Tech Up Coming Events
        • Embassy
          • E-Services
            Search CVs Search Jobs Post Vacancy Submit CV Directory Muslim Names Legal Advice Cooking Recipes Cricket Live
            • Classifieds
              Categories Latest Ads Post Ad
              • Gallery
                • Event Videos
                  • About us
                    • Contact us

    Al Muzani Exchange Co. Kuwait


    چوہدری مدثر حسین گجر کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

    Views: 1194
    Published on: 11-Jan-2025

     
    کویت:
    چوہدری مدثر حسین گجر کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں صاحبزادہ سلطان محمد علی، میاں غضنفر اقبال، صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز، میاں اسد حیات کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سفارت خانہ کویت کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، عثمان عنایت مانگٹ، حافظ ثناء اللہ، ملک خرم شہزاد، آفتاب گوندل، نعمان گھمن، چوہدری عامر حسین، اور دوستوں نے شرکت کی.
    یہ ظہرانہ کویت کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی مختلف نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور پاکستانی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
    ظہرانے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کئی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور مہمانوں کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں کیں۔
    تقریب بغیر کسی رسمی تقریر کے دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ معزز مہمانوں نے میزبانوں کی مہمان نوازی، محبت، اور خلوص کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
    Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.1161164595620450
     

     


    Follow on
    • About us
    • Advertise with us
    • Contact us

    © 2025 @ Pakistanis in Kuwait, . All Rights Reserved.