اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ سیرت النبی
Views: 392Published on: 23-Sep-2024
کویت میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی بھلائی سمیٹی جاسکتی ہے۔
دور جدید کے چیلینجز سے نمٹنے اور کامیابی کیلئے نوجوانوں کو سیرت النبی کا گہرا مطالعہ کرنا چاہئیے ۔دعا ہے کہ فلسطین میں امن ہو، اللہ شہدا کے درجات بلند فرمائے۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام مسجد کبیر میں سالانہ جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا،جلسے میں پاکستان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، حافظ مرتضیٰ عبداللہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ قاری انصار اور حمد ندیم نے نعت پڑھی، نائب صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جاوید اقبال نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور آنیوالے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن گلوبل میاں عبدالشکور نے اپنے خطاب میں اسلام کی تاریخ اور باقی مذاہب سے تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں قرآن کریم کو محفوظ کیا گیا، نبی پاکٌ نے خود وحی کے زریعے نازل ہونیوالی آیات کو ترتیب دیا اور بتایا کہ کون سی آیت کس آیت کیساتھ ہونی ہے، جب کہ دیگر مذاہب کی کتابیں ان نبیوں کے دنیا سے چلے جانے کے کئی سال بعد لکھی اور ترتیب دی گئیں۔موجودہ دور میں ایک ہی قوم کے افراد پر میدان میں آگے ہیں ، چاہے وہ کاروبار ہو، ٹیکنالوجی یا پھر جنگی و دفاعی نظام۔ مسلمانوں کو اپنے روشن ماضی اور سیرت النبی سے سیکھتے ہوئے اپنی زندگیوں میں بدلاؤ لانے کی ضرورت ہے۔ صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کے داعی کے طور پر اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے،
ایک قوت امن کے نام پر ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہائے جارہے ہے اور ہمارے بڑے سے بڑے سکالرز اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں دعا کرنے سے بھی گھبرائے نظر آتے ہیں۔پوری دنیا میں مسلمانوں کی نوجوان آبادی سب سے زیادہ ہے، نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات کو شامل کرنا چاہئیے۔ اپنے خطاب کے آخر میں حافظ حفیظ الرحمان نے جلسے کے کامیاب انعقاد پر اپنی پوری ٹیم شعبہ دعوت، میڈیا کو مبارکباد دی۔جلسے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف پروگرامز اور فلاحی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز بھی نشر کی گئیں۔ جنرل سیکرٹری اسلامک ایجوکشن کمیٹی کویت انجینیئر عبدالرحمن عباسی نے جلسے میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔شرکاء کیلئے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
Photos: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.1083647040038873