
120 Days FBR tax-free Mobile Registration Facility for Overseas Pakistanis
Islamabad (2nd July 2025): Overseas Pakistanis can avail FBR tax-free mobile registration facility for 120 days per each visit under the Federal Board of Revenue (FBR) policy.
The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) is facilitating this service through its free, automated Temporary Mobile Registration System, available via DIRBS portal: https://dirbs.pta.gov.pk/drs
This initiative ensures seamless mobile connectivity during short stays in Pakistan and reflects PTA’s commitment to supporting digital access for all such visitors.
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن سہولت
اسلام آباد (2 جولائی 2025): پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کر رہا ہے، جو DIRBS پورٹل پر دستیاب ہے:
https://dirbs.pta.gov.pk/drs
اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جو پی ٹی اے کے اُس عزم کا مظہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور مؤثر بنائے