(افطار)مغرب | فجر | تاریخ | روزا | 17:58 | 04:34 | 2025-03-17 | 17 |
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے الشیخ فیصل الحمود المالک الصباح کی خصوصی دعوت پر صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز حسین کی قیادت میں دیوان الحمود المالک الصباح کا دورہ کیا۔
Views: 129Published on: 11-Mar-2025
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کا وفد الشیخ فیصل الحمود المالک الصباح سپیشل ایڈوائزر دیوان الامیری (شاہی دربار) بہ منصبہ وزیر مملکت الکویت کی دعوت پر ۔
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے الشیخ فیصل الحمود المالک الصباح کی خصوصی دعوت پر صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز حسین کی قیادت میں “دیوان الحمود المالک الصباح “ کا دورہ کیا۔
الشیخ فیصل الصباح نےسینکڑوں کویتی اور انٹرنیشنل کمیونٹیز کے درمیان پاکستانی وفد کا استقبال کرتے ہوئے باآوازِ بلند فرمایا:
“پاکستانی کمیونٹی کویت کی اعلیٰ ترین کمیونٹی ہے”
جس کے بعد صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے الشیخ فیصل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کے دیگر شرکاء کا الشیخ سے تعارف کروایا۔ وفد میں صدر ایسوسی ایشن کے علاوہ نائب صدور جناب محمد شفیع خان، جناب محمد خالد أمین، جناب محمد طاہر بشیر، ایگزیکٹو ممبرز جناب اُسامہ شاہد ، جناب وقار احمد، ڈاکٹر شجاع الدین صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اِن کویت ، جناب جاوید اقبال سپیشل نمائندہ صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت شامل تھے۔
موقعہ کی مناسبت سے وفد کے اراکین کی طرف سے رانا اعجاز نے الشیخ فیصل الصباح کو ایسوسی ایشن کا سوینئر پیش کرتے ہوئے شیخ فیصل کو متوقع گرینڈ پروگرام 13 اپریل 2025 کی دعوت پیش کی ، جس پر شیخ نے اپنی آمد کی یقین دہانی کروائی۔ یوں یہ وفد پاکستانی کمیونٹی کے لیے سنہری الفاظ کا تحفہ لے کر رخصت ہوا جوکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے سرٹیفیکیٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ الحمد للہ۔