Prime Minister of Pakistan H.E. Mr. Anwaar-ul-Haq Kakar held meeting with H.H. the Crown Prince of the State of Kuwait
Views: 1762Published on: 12-Nov-2023
Prime Minister of Pakistan H.E. Mr. Anwaar-ul-Haq Kakar held meeting with H.H. the Crown Prince of the State of Kuwait Sheikh Meshal Al-Ahmed Al-Jaber Al-Sabah on the sidelines of the extraordinary Arab-Islamic Summit in Riyadh. Ministry of Foreign Affairs, Islamabad
ریاض: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے ۔مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور غزہ کے محصور لوگوں کے لیے انتہائی ضروری انسانی امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو بھی اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کو ایس آئی ایف سی کے بارے میں آگاہ کیا اور کویت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔