ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کویت آمد پر پُرتپاک استقبال
Views: 1856Published on: 09-Oct-2023
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کویت آمد پر پُرتپاک استقبال
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منھاج القرآن انٹرنیشنل کا کویت آمد پر حاجی عبدالرشید صدر منھاج القرآن کویت انٹرنیشنل، ڈاکٹر سید جعفر صمدانی صدر پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت، منھاج القرآن کے عہدیداران، وابستگان، سول سوسائیٹی، صحافی، اور مختلف سماجی شخصیات نے کویت ائیرپورٹ پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کی آمد پر پھولوں کے گُلدستے پیش کیے۔ پاکستان عوامی سوسائیٹی کے اہم عہدیداران نے ڈاکٹر حسن محی الدین صاحب کی کویت آمد کا خیر مقدم کیا سماجی شخصیات نے ڈاکٹر حسن محی الدین کے کویت دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی آمد ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین صاحب نے اُن کے والہانہ استقبال پر کمیونٹی کے تمام لوگوں اور کارکنان کا شکریا ادا کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت میں تعلیمی سماجی، دورہ کے موقع پر سماجی اور مقامی شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت اور منھاج القرآن انٹرنیشنل، کے راہنماؤں و کارکنان سے ملاقات اور مختلف کانفرنسسز کو لیکچر دیں گئے۔ منھاج القرآن کویت کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی فرمائیں گے۔