کراچی:پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر غنیٰ علی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی۔

اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں غنیٰ علی کا لکھنا تھا کہ ’جب ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماں بھی دوبارہ جنم لیتی ہے، ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی ’فائجہ عمیر‘ دنیا میں آ گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم دونوں بہت خوش ہیں، بیٹی دنیا کو دیئے جانے والا ایک بہترین تحفہ ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔‘

اس خوشخبری کے سننے کے بعد غنیٰ علی کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

غنیٰ علی کی اس پوسٹ پر تا حال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں دعائیہ کمنٹس بھی آ چکے ہیں جن میں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکاروں کی جانب سے بھی غنیٰ علی کو مبارکباد دی جا رہی ہے ۔