کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن المتیری کی چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات
ملاقات میں شہریار خان آفریدی نے پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزوں کی بحالی میں کویتی سفیر کی کوششوں کو سراہا
کویت اور پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا اور ملت اسلامیہ کو درپیش دیگر مسائل پر متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے. شہریار خان آفریدی
کویتی سفیر کا مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور خصوصاً شہریار خان آفریدی کے متحرک کردار پر خراج تحسین پیش کیا
کویت کی حکومت اور عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ وہ مشکل حالات میں بھی کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے. کویتی سفیر
کرونا وائرس کی بیماری سے لڑنے میں پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. کویتی سفیر نصر عبدالرحمن.