ییوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے حسب روایت یوم اقبال بڑے جوش و جذبے سے منایا۔
اس بار پروگرام کا عنوان "پیام اقبال" رکھا گیا تھا جس کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اقبال کی فکر اور اقبال کے پیغام سے روشناس کرانا تھا۔
پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض یوتھ ونگ کے سنئیر ممبر جناب نوید پاشا صاحب نے بہت خوبصورتی سے ادا کیے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عبداللہ یاسین نے حاصل کی۔
اس کے بعد جواد احمد نے اقبال کے نعتیہ کلام کے ذریعے حضور سرور کائنات ص کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد صدر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب صدف علی صدف نے خیر مقدمی کلمات کہے اور پروگرام میں شریک سامعین و حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس یوم اقبال کو منانے کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اقبال کی فکر اور اقبال کا پیغام ہمارے ہر نوجوان تک پہنچے تا کہ ہر نوجوان اقبال کے مطلوبہ نوجوان جیسا بننے کی کوشش کر سکے۔
اس کے بعد جناب نعمان اسلم گھمن صاحب نے اقبال کے کلام اور اقبال کی شخصیت بارے معلومات پر مشتمل ایک خوبصورت ڈاکومنٹری بعنوان "اقبال اور نوجوان" خود اپنی آواز میں پیش کی جسے سامعین نے بے حد سراہا۔
اس کے بعد چھوٹے چھوٹے طلبہ نے اقبال کی شخصیت بارے تقاریر کیں اور اقبال رح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، تقاریر میں حصہ لینے والے طلبہ بچوں میں عبدالحادی، محمد احمد نوید، محمد ابراہیم، طہہ رفعت، عبدالرحمن احمد اور محمد ثوبان شامل ہیں۔
یوتھ ونگ کے اپنے نوجوانوں نے بھی اقبال کے موضوع پر تقاریر کیں جن میں عثمان جاوید اور ذیشان علی قابل ذکر ہیں۔
یوتھ ونگ کے لیاقت علی بٹ نے نوجوانوں کے سامنے اقبال کی مشہور زمانہ نظم "
کبھی اے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تو نے" پیش کی۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے نائب صدر اور مربی جناب مشتاق احمد صاحب نے بھی کلام اقبال پیش کیا۔
پروگرام میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر اور نامور سماجی شخصیت جناب رانا اعجاز سہیل صاحب نے اقبال رح پر گفتگو کرتے ہوے اقبال کی شخصیت کے کچھ پہلو حاضرین کے سامنے رکھے، انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے حسب روایت بیداری شعور اور نوجوانوں میں اقبال شناسی کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ھے جو لائق صد تحسین ہے۔
معروف سماجی شخصیت اور ریڈیو کویت اردو سروس کے میزبان و انچارج جناب عبداللہ عباسی صاحب نے بھی پیام اقبال کے سلسلے میں یوتھ ونگ کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔
پروگرام کا جامع خطاب سرپرست اعلی یوتھ ونگ اور صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت " جناب جاوید اقبال صاحب" کا تھا جس کا موضوع تھا
"اقبال کا شاھین"
انہوں نے بڑے مدلل انداز میں سمجھایا کہ اقبال کو شاھین کیوں بہت پسند تھا اور وہ ایک مسلمان نوجوان میں شاہین جیسی خوبیاں کیوں دیکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے نوجوانوں کو یہ بھی نصیحت کی کہ اگر ایک اچھا، سچا اور بہترین مسلمان بننا ھے تو اقبال کی فکر کو سمجھنا اور اسے اپنانا ہو گا، کیونکہ اقبال کا فلسفہ اور اس کی فکر صرف اسلام اور عشق رسول ص ہے۔
پروگرام کا اختتام جنرل سیکرٹری اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب اطہر مخدوم صاحب کے اختتامی کلمات اور دعا سے ہوا۔
آخر میں صدر یوتھ ونگ جناب صدف علی صدف نے تمام حاضرین اور عمائدین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی تمام تر کوریج اور لائیو ٹرانسمشن اور فنی معاونت اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے میڈیا سیل کے انچارج محمد فھداورانکی ٹیم نے کی۔
رپورٹ: میڈیا سیل اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت

Webinar on "Payam-e-Iqbal " organized by Youth Wing Islamic Education Committee (National Poet Allam M.Iqbal *) Pak youth paid great tribute to Allama M. Iqbal as Muslam writer,Philosopher and Politician. The program was well attended by religious, political and social figures from the Pakistani community in Kuwait. Youth Wing Islamic Education Committee Kuwait traditionally celebrated national poet Iqbal Day with great enthusiasm. This time the program was titled "Payam-e-Iqbal" which was aimed at introducing Iqbal's thoughts and Iqbal's message to the younger generation. Mr. Naveed Pasha, Senior Member, Youth Wing presented the program beautifully. The program started with the recitation of the Holy Quran by Abdullah Yaseen, Jawad Ahmad offered devotion to Hazrat Sarwar Kainat SA through Iqbal's Natia Poetry, President of Youth Wing Islamic Education Committee Mr. Sadaf Ali Sadaf gave welcome words and welcomed the audience. He also highlighted the aims and objectives of celebrating Iqbal Day. He said that we are trying to get Iqbal's thoughts and Iqbal's message to our youth so that every youth can try to be like Iqbal's desired youth. A very well prepared documentary was presented by Mr. Noman Aslam Ghman Sahib, he presented this beautiful documentary titled "Iqbal and the Youth" in his own voice which contained information about Iqbal's speech and Iqbal's personality which was much appreciated by the audience.
the younger students gave speeches about Iqbal's personality and paid rich tribute to Allam M. Iqbal . Among the students who participated in the speeches were Abdul Hadi, Muhammad Ahmad Naveed, Muhammad Ibrahim, Taha Rifat, Abdul Rahman Ahmed and Muhammad Soban. Liaquat Ali Butt of Youth Wing recited Iqbal's famous poem in the program , tittles young Muslim, The senior youth wing members also gave speeches on the subject of Iqbal, most notably Usman Javed and Zeeshan Ali.


Mr. Mushtaq Ahmed, Vice President Islamic Education Committee also presented Kalam Iqbal

The program was well attended by religious, political and social figures from the Pakistani community in Kuwait. Mr. Rana Ijaz Sohail, President of Kuwait Pakistan Friendship Association and eminent social figure, while talking about Allama Iqbal, he laid out some aspects of Iqbal's personality in front of the audience, adding that Youth Wing Islamic Education Committee Kuwait has traditionally raised awareness And the trend of Iqbalism among the youth is continuing which is commendable.

Mr. Abdullah Abbasi, a well known social figure and host and in-charge of Radio Kuwait Urdu Service, also appreciated the efforts of the Youth Wing organizers regarding Payam Iqbal. The comprehensive address of the program was delivered by Mr. Javed Iqbal Sahib, chief patron Youth Wing and President of Islamic Education Committee Kuwait. "Iqbal-ka- Shaheen" He explained in a very logical way why Iqbal liked Shaheen very much and why he wanted to see Shaheen-like qualities in a young Muslim. He also advised the youth that if one wants to be a good, true and best Muslim, one has to understand and adopt Iqbal's thought, because Iqbal's philosophy and his thought is only Islam and love of the Prophet. The program ended with the closing words and prayers of General Secretary Islamic Education Committee Kuwait Mr. Athar Makhdoom. At the end, President Youth Wing Mr. Sadaf Ali Sadaf thanked all the attendees and elders once again. The entire coverage of the program and the live transmission and technical assistance was provided by the team of Muhammad Fahd, in-charge Media Cell of the Islamic Education Committee.
Report: Media Cell Islamic Education Committee Kuwait