محمد عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کی جانب سے 28مئی یوم تکبیرکے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.. کمپیرنگ کے فرائض زبیرشرفی. تلاوت قرآن پاک عقیل دانش گوندل اور پرنس ثاقب نے بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم مین ہدیہ نعت پیش کیا
مہمان خصوصی اور فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئراتاشی سفارتخانہ پاکستان کویت، تقریب کے میزبان محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت، محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم سنٹر(ن) کویت، پرنس ثاقب حسنین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم سنٹر(ن) کویت، میاں محمدزبیرشرفی سینئرنائب صدر/ہیڈ لیبرونگ(ن) کویت، چوہدری غضنفرجمشید پلاہوڑی سینئرنائب صدر/ ہیڈیوتھ ونگ(ن) کویت، شمشادخان تنولی،محمدانعام مورگانائٹ صدر ہم سب کا پاکستان، رانا اعجازحسین ایڈووکیٹ صدر کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن، چوہدری آفتاب برنالی و دیگر نے یوم تکبیرپاکستان کا کیک کاٹا
Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.808250454245201
Video Link:
facebook Live: https://fb.watch/kTm4Sd3ZKa/
The Embassy joined Pakistani Health Professionals to celebrate the International Nurses Day; acknowledged their professionalism, dedication & valuable services for Kuwait. The Embassy also thanked the Kuwaiti Government for its cooperation.
24 مئی 2023ء بروز منگل سفیر کویت برائے پاکستان سالم یوسف الحمدان صاحب كى ماجد علی چوہدری ممبر بورڈ آف گورنرز او پی ایف پاکستان کے ساتھ فشنگ کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ۔
اس میٹنگ میں فش ایکسپورٹرز کے بہت سارے مسائل پہ گفتگو ہوئی اور میٹنگ الحمد للہ بہت کامیاب رہی۔
اس میٹنگ میں فش ایکسپورٹرز کی طرف سے شمشاد صاحب ' مسٹر عبد الخالق ' جی ایس اصغر ' ناصر نیازی ' طاہر صاحب ' سبطین علی جبکہ ممبر کی حیثیت سے ماجد علی چوہدری اور اورسیز منسٹری کی طرف سے نور حسن بروحی اور ممتاز بروحی نے شرکت کی ۔
کویت میں جتنی بھی فش کی ضرورت ہے اس کا %50 کراچی پاکستان سے پورا ہوتا ہے ۔ الحمد للہ۔
الحمدان فیملی کویت میں بھی بہت سی سماجی اور رفاہی کاموں کے حوالے جانی جاتی ہے ۔
Pak Donor organized its 21st Blood Donation Drive on International Thalassemia Day 12-May-2023 at Central Blood Bank Jabriya Kuwait
Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.6125321887566075
Live Video: https://fb.watch/kwWsm4tcNk/
پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام شاندار عید فیملی فیسٹیول کا اہتمام۔کویت میں موجود پاکستانی فیملیز کی بھرپور شرکت عید کا دن ہے گلے ہم کو لگا کر ملئے رسم دنیا بھی ہے موقعہ بھی ہے دستور بھی ہے پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت کا شاندار عید ملن پروگرام دیار غیر میں کمیونٹی کو جمع کرنے اور عید کی خوشیاں بانٹنے پر سفیر پاکستان کا خراج تحسین صدر پاکستان بزنس کونسل عارف بٹ پھر مہمان سے میزبان بن گئے ؛ پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت میں پچھلے 30 سال سے تنظیم کے بانی سائیں نواز کی زیرسرکردگی کویت میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پچھلے سال سے کمیونٹی کی ایک متحرک شخصیت عابد ملک نے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تنظیم ایک نئے جوش کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ گذشتہ عیدالاضحٰی کے بعد یہ مسلسل دوسرا کامیاب عید ملن پروگرام تھا ۔عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے تقریب کی صدارت کی اور آخر تک ہال میں موجود رہے۔ انہوں نے عید الفطر کے مبارک موقعہ پر ایک شاندار عید ملن پروگرام پیش کرنے ، کمیونٹی کو ایک چھت تلے جمع کرنے اور عید کی خوشیاں بانٹنے پر پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر عابد ملک اور بانی سائیں نواز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ اگلے سال 14 اگست پر سفارت خانہ پاکستان گرینڈ ثقافتی پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ یہ پروگرام پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کلچرل سوسائٹی کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل نے پاکستان کلچرل سوسائٹی کے پروگرام کو بے حد سراہا اور پاکستان کلچرل سوساٸٹی کے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کا اعلان کیا ۔ یو ایس ٹیکسٹائل کے جنرل منیجر آصف جمال ۔الحافظ کمپنی۔ او بی ایف کے محمد عرفان ناگرہ۔زاہد بٹ ۔ منجرہ المطوع کے شاہد جہانگیر و زاہد جہانگیر اور محمد زبیر شرفی کی طرف سے دیئے گئے تحائف قرعہ اندازی کے ذریعہ شرکاء میں تقسیم کئے گئے۔ جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔
پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر عابد ملک اور بانی سائیں نواز نے اپنے اپنے خطابات میں عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال محمد عارف بٹ اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام عیدالفطر کے دوسرے روز کویت کے علاقہ دسمہ کے ایک ہال میں منعقد ہوا۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات جن میں اکثریت فیملیز کی تھی پروگرام میں شرکت کی۔
کمپیئرنگ کے فرائض کویت میں نئی نسل کی نمائندہ شاعرہ محترمہ فائزہ صدیقی نے بڑے احسن طریقہ سے انجام دئیے۔مقامی فنکار ناصر عباس نے حمد ،، تو کجا من کجا،، پیش کر کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے عید کی مناسبت سے مشہور گیت ،، عید کا دن ہے گلے ہم کو لگا کر ملئے رسم دنیا بھی ہے موقعہ بھی ہے دستور بھی ہے،، پیش کیا۔ خواتین گلوکاروں تبسم ، مونیکا اور جوڑی نے بھی اپنی اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ ان کے علاوہ مقامی گلوکاروں ناصر عباس ، شوکت علی اور وقار حسین نے بھی خوب صورت گیت پیش کئے اور شرکاء کو محظوظ کیا۔آخر میں سینئر گلوکار جمیل علی میر نے لائیو پرفارمنس پیش کی ؟ جس کیلئے استاد ارشد نے بنجو اور استاد کمال نے طبلہ پر ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے عارفانہ کلام یار دی کڑولی بھر دی اک اللہ کولوں میں ڈردی، کناں سوہنا تینوں رب نے بنایا اور سخی شہباز قلندر پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ دریں اثناء پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے تنظیم کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ انٹرنیشنل اسکول خیطان کے پرنسپل کرنل ( ریٹائرڈ ) انجم مسعود کو ان کی تعلیمی خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔
پاکستان کلچرل سوسائٹی کی طرف سے عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ یوایس ٹیکسٹائل کی طرف گلوکاروں کے لیے بہترین تحائف بھی دئے گئےپاکستان کلچرل سوسائٹی کے بانی سائیں نواز نے شاندار پروگرام پیش کرنے پر تنظیم کے صدر عابد ملک اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاندار کمپیئرنگ پر محترمہ فائزہ صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا محمد ندیم اکبر کی پاکستان کلچرل سوسائٹی کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کا تعاون ہمیشہ پاکستان کلچرل سوسائٹی کے ساتھ رہا ہے ۔
آخر میں انہوں نے عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال ۔محمد عارف بٹ محمد آصف جمال۔زاہد بٹ ڈاکٹر جہانزیب عثمان۔میاں محمد ارشد۔محمد زبیر شرفی۔منجرہ المطوع کے شاہد جہانگیر و زاہد جہانگیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کلچرل سوسائٹی کی ٹیم حاجی محمد اقبال۔افضال کھوکھر ہادی بلتی۔ رانا اویس۔اسد قریشی نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا اس طرح یہ عید ملن پروگرام کئی خوشگوار یادیں لئے اختتام پذیر ہوا۔
Insaf welfare society Kuwait Hosted Iftar Dinner 8-April-2023 at Rajdhani restaurant Khaitan, Kuwait
Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.6023133191118279
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال رمضان المبارک کے پر مسرت و بابرکت مہینہ میں مقابلہ حسن قرأت کی پروقار تقریب کا انعقاد مسجد ابو رافع (جلیب الشیوخ)میں کیا گیا۔ جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے رجسٹریشن کروائی اور مقابلہ میں بھرپور حصہ لیا۔
پروگرام کا با قاعدہ آغاز ابراہیم شفیق کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا.افتتاحی کلمات میں صدر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب نوید پاشا صاحب نےمہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوتھ ونگ کےسالانہ پروگرامات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں تعمیر شخصیت انتہائی ضروری ہے۔یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نوجوانوں کی شخصیت کی تکمیل کیلیے کویت میں مختلف
سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے.
مقابلہ حسن قرأت کے قواعد و ضوابط نوید اقبال صاحب نے پیش کیے.
کم سن بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز اور پُرسوز آواز میں قرأت کی ۔ تقریب کی رونق شعبہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی شب و روز محنت کا منہ بولتا ثبوت تھی.
مہمان خصوصی صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب جاوید اقبال صاحب نے کہا کہ ہم الله تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں قرآن کی محفل کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور والدین کو بھی مبارک باد پیش کی کہ انھوں نے اس محفل قرآن میں شرکت کی ۔ انھوں نےیوتھ ونگ کو بچوں کو قرآن سے جوڑنے کے لیے مسابقہ حسن قرأت پر مبارک باد پیش کی
سٹیج سیکریٹری کے فرائص جناب امتیاز بھٹی صاحب نے احسن طریقے سے انجام دیے. ججز کے فرائص نوید اقبال صاحب ،مشتاق احمد صاحب، ندیم احمد صاحب نے انجام دیئے. مقابلہ حسن قرأت میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کا اختتام مشتاق احمد صاحب نے دعائیہ کلمات سےکیا۔
اس پُروقار تقریب کی صوتی و بصری کوریج اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت میڈیا نے کی۔