وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کویت ایمبیسی کا دورہ۔ کویت ایمبیسی آمد پر پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کوئیت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مرحوم سابق امیر کویت کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق امیر کویت کے انتقال پر، شاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان کے دورحکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اور مشفق، حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔
وزیر خارجہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ کویتی سفیر نصار المطیری نے کویتی سفارت خانے آمد اور مرحوم امیر کویت کیلئے اظہار تعزیت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا