میڈیا اور اس سے وابستہ افراد صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بیرسٹر امجد ملک صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرتے رہنا چاہئیں چیئرمین بورڈ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کا خطاب مانچسٹر (این این آئی) چیئرمین بورڈ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ میڈیا اور اس سے وابستہ افراد نہ صرف صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ اس کی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کو صحافیوں اور صحافت سے وابستہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرتے رہنا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے زیراہتمام میڈیا اور ملکی ترقی میں اس کا کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مانچسٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مغربی میڈیا اور اداروں کو جوائن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میڈیا کے اس دور میں اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرسکیں ۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے پاکستان میں صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں اور برطانوی معاشرے میں اردو صحافت اور اس سے وابستہ صحافیوںکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پریس کلب آف مانچسٹر کے سربراہ جاوید خان نے بیرسٹر امجد ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے خبریں نشر کرنا چاہئیں کیونکہ میڈیا پر نشر ہونیوالی خبروں سے لوگوں میں آگاہی حاصل ہوتی ہے اس لئے ان خبروں کا حقائق پر مبنی ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو خوشامد کی بجائے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہئیں۔ پریس کلب آف یو کے کے صدر قمر شکیل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی نژاد صحافی صحافت کے میدان میں کسی سے کم نہیں تاہم صحافتی اقدار کیلئے ٹریننگ ضروری ہے اور اس کیلئے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک صحافتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے جس کی ایک برانچ پاکستان میں ہو اور دوسری برطانیہ میں ہونی چاہئے تاکہ اوورسیز پاکستانی صحافی اس سے مستفید ہوسکیں۔ پریس کلب برطانیہ یو کے مانچسٹر کے صدر اسحاق چودھری نے کہا کہ اووسیز پاکستانی فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے صحافت کے کردار اور صحافیوں کیلئے اس تقریب کا اہتمام کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں عام صحافی انتہائی مشکل حالات اور دہشت گردی کا شکار ہیں ان کیلئے خصوصی اقدامات ضروری ہیں، پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے کمرشل اتاشی شعیب ظفر، اولڈہم کے میئر کونسلر شاداب قمر اور واچڈیل کے میئر آئین ڈکورتھ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور برطانیہ میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو او پی ایف کی جانب سے تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ تقریب میں صحافیوں اور کمیونٹی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

login with social account

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Sat, 21 Jul 2018 08:32:38 GMT

1000 PKR = 2.418 KWD
1 KWD = 413.565 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top