مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے:عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر کا خطاب
سفارت خانہ پاکستان میں 5فروری بروز منگل یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور تنظیموں کے صدور نے شرکت کی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ عامر نے حاصل کی،جس کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالہ سے ایک دستاویزی فلم پروجیکٹر سکرین پر دکھائی گئی جس میں نہتے کشمیری عوام پر انڈین فوج کے مظالم بھی دکھائے گئے عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر کو مائیک پر آنے کی دعوت دی گئی،انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے، اس کے بعد انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو ورکنگ ڈے کے باوجود تشریف لائے ،انہوں نے کہا کہ 1989 میں جب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک شروع ہوئی ہے ایک لاکھ کے قریب نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور ہزاروں خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں ، کشمیر میں کوئی گھر ایسا نہیں جس کے کسی نہ کسی فرد نے جام شہادت نوش نہ کیا ہو ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر انڈیا ہی لے کر گیا تھا اور انڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق استصواب رائے سے کیا جائے جس کے بعد انڈیا وعدے سے پھر گیا ،پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدجہد کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔آخر میں حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی ،پاکستان اور کویت کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کرائی۔شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

to watch the photo Album Click the Link: https://www.facebook.com/pg/PakistanisInKuwait/photos/?tab=album&album_id=2083124568452514

 

8.png

login with social account

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Thu, 21 Feb 2019 04:35:20 GMT

1000 PKR = 2.220 KWD
1 KWD = 450.349 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top