لسلام علیکم!
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ پاکستان(کراچی) میں ایکسپو 2017ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسی سلسلہ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام ایکسپو پاکستان2017ء کیلئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں اورپاکستان بزنس سنٹرکی ٹیم ایکسپو پاکستان 2017بھرپور کامیاب بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کررہی ہے لہذا آپ بھی اپنے کفیل ،بزنس پارٹنرز یا غیر ملکی انویسٹرزکو پاکستان ایکسپو2017کی دعوت دیں اورپاکستان ، کویت کے دو طرفہ بزنس تعلقات بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔جس طرح گذشتہ تین برسوں میں سفارتخانہ پاکستان کی زیرسرپرستی ہم نے پہلے بھی پاکستانی ٹریڈ کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے کویت مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں49فیصد اضافہ ہوا ہے۔چونکہ کویت مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔ لہذا ہمیں پاکستان کی ٹریڈ میں 100فیصد اضافہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے ایک رجسٹریشن فارم بھی دیا گیا ہے جس میں کفیل ،بزنس پارٹنرز یا غیر ملکی انویسٹرز سے تفصیل حاصل کر کے فارم میں مطلوبہ معلومات درج کریں اور سفارتخانہ کے کمرشل سیکشن میں جمع کروائیں۔نیز ہم نے عربی کمیونٹی کی سہولت کیلئے سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامہ اور رجسٹریشن فارم کا عربی ترجمہ ساتھ لف کردیا ہے۔

Download form Expo 2017

 

12.png

login with social account

Unimoni Asia Cup 2018

كون جيتے گا یونیمونی ایشیا کپ كا فائنل؟

250 دينار جیتنے کا موقع

اپنى پیشن گوئی 60960999 وٹس اپ پر بھیجیں

یونیمونی: ٹیم كا نام - آپ کا نام

جوابات وصول کرنے کے لئے آخری تاریخ  27-ستمبر-2018

 

رقم الترخيص العرض:ت-ج 2018/221

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Fri, 21 Sep 2018 01:45:54 GMT

1000 PKR = 2.458 KWD
1 KWD = 406.802 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top