Image may contain: 9 people, people smiling, people standing, wedding, shoes and outdoor

پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام چوہدری وسیم اور ملک ندیم بارا کے اعزاز میں ظہرانہ کمیونٹی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی یقین دہانی پاکستان بزنس سنٹر کویت کی دعوت پر کویت میں تشریف لانے والی ممتاز شخصیات چوہدری وسیم اختر وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور ملک ندیم عباس بارا کے اعزاز میں مطعم شمام المبارکیہ میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ،ظہرانہ کا اہتمام پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔چوہدری وسیم اختر اور ملک ندیم عباس بارا شرکاء میں گھل مل گئے ،انہیں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جن میں کویت پاکستان روٹ پر پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا مسئلہ سر فہرست تھا،چوہدری وسیم اختر اور ملک ندیم عباس بارا نے یقین دہائی کرائی کہ وہ ان مسائل سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ،انہوں نے پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں کویت آنے کی دعوت دی اور ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔
 
Pakistan Business Center Hosted Lunch in honor of Guest from Pakistan to attend the Pakistani Mangoes Festival tomorrow on 30-Jun-2019 1. Mr. Malik Nadeem Abbas Bara- Member Punjab Assembly 2. Syed Wajid Hussain Bukhari - Ex Federal Minister of Pakistan 3. Ch. Waseem Akhtar Vice Chairman Overseas Pakistani Commission (OPC) Punjab