Pakistan employment form Kuwait organized, Jazba Tameer e Watan program at the premises of Embassy of Pakistan in Kuwait to motivate community to contribute to build the Dam in Pakistan and save water for future.

*پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام جذبہ تعمیر وطن پروگرام*

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے جذبہ تعمیر وطن پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. ڈاکٹر عمر جاوید کمیونٹی ویلفیئر اتاشی

جذبہ تعمیر وطن پروگرام کا کامیاب انعقاد بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ھے. محمد عرفان عادل صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم ھم وطنوں کو روزگار کے حصول میں معاونت اور کیریئر ڈویلپمنٹ میں بہترین رہنمائی فراہم کر رہی ھے. انور علی نائب صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت

ڈیمز کی تعمیر وطن عزیز پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ناگزیرهے اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. محمد عرفان شفیق سیکرٹری جنرل پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت

دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے حوالے سے گزشہ روز پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام اور سفارتخانہ پاکستان کے زیر سرپرستی " جذبہ تعمیر وطن پروگرام " قائداعظم آڈیٹوریم پاکستان ایمبیسی کویت میں منعقد ھوا. جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی. اس قومی اور ملی پروگرام کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید تھے. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جسکی سعادت قاری عبد الغفور نے حاصل کی، حمد باری تعالٰی محترمہ روبیلہ غزل اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سرور حسین نقشبندی نے پیش کی.جبکە نظامت کے فرائض معروف کمپئر سہیل یوسف نے ادا کیے.اسکے بعد کویت اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے جبکہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے سیکرٹری جنرل محمد عرفان شفیق نے سپاسنامہ اور پروگرام کی غرض و غایت بیان کی. وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام سنایا گیا. وطن کیلئے منظوم کلام محترمہ فائزہ صدیقی جبکہ خوبصورت انداز میں ملی نغمہ نبیل نے پیش کیا. پانی بچاو کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ویڈیوز پیش کی گئیں جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سکول خیطان کے طلبہ نے خوب صورت ایکٹ پیش کیا.
پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے نائب صدر انور علی نے احسن طریقے سے فورم کا تعارف اور کارکردگی پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت ھم وطنوں کو حصول روزگار میں بہترین رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہا ہے اور سینکڑوں بے روزگار افراد اس فورم کی وجہ سے جاب حاصل کر چکے هیں جذبہ تعمیر وطن پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر جاوید نے خطاب کرتے ھوے کہا کہ میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے انتہائی کامیاب اور موثر پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا هوں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت پہلی تنظیم ھے جس نے اس حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور تعمیر وطن کے حوالے سے آپ سب کا جذبہ قابل تحسین ھے. پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی اور صدر محمد عرفان عادل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ جذبہ تعمیر وطن پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون پر ھم سفارتخانہ پاکستان کے شکر گزار ھیں.اور دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ھے اور آج کے کامیاب پروگرام کا سہرا بھی اس ٹیم کے سر هے انہوں نے تمام شرکاء سے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر وطن کے مستقبل کے ناگزیر هے ان پروجیکٹس میں پیسے دینا ایک صدقہ جاريہ هےاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تمام حاضرین نے اس اپیل پر دل کھول کر عطیات دیئے اور اس طرح قطرہ قطرہ کرتے ھوئے ایک خطیر رقم جمع ھوئی. پروگرام میں اس وقت ایک روح پرور اور دل کو موہ لینے والی کیفیت پیدا ھوئی جب ایک ننھی سی بچی نے اپنا پورا منی باکس ڈیم کے لیے عطیہ کر دیا تمام شرکاء اس جذبے کو خوب سراہا. پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے صدر محمد عرفان عادل نے تمام ٹیم ممبران کو پروگرام کو کامیاب بنانے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کا خوبصورت پروگرام ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہ تھا. پروگرام میں اپنی شرکت اوع خدمات سرانجام دینے والے ممبران میں انور علی،محمد عرفان شفیق، خلیل احمد راجپوت، مقبول احمد، محمد یونس شاهد،محمد عمران خان، وقاص احمد، نادیہ محمد ،بشری وقاص، محمد ارشد، سلیم چوہدری، شہباز علی، فرزان طارق،شکیل مرتضی، حنا سلیم،فیصل جمیل، عاطف عزیز اور عدنان یوسف اور سلمان خان شامل هیں. 
آخر میں دعا ھوئی اور مہمانوں کی تواضع عشائیے سے کی گئی.

Click the link to see full Album of the event: https://www.facebook.com/pg/PakistanisInKuwait/photos/?tab=album&album_id=1918623114902661

Click the link to watch Live Video of the event: https://www.facebook.com/PakistanisInKuwait/videos/277164849591044/

 

10.png

login with social account

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Thu, 18 Oct 2018 14:22:42 GMT

1000 PKR = 2.296 KWD
1 KWD = 435.578 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top