کویت(چوہدری محمد ارشد تبسم) منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حسبِ روایت امسال بھی حضور نبی اکرم ﷺ کا میلاد پاک نہایت ادب و احترام کے ساتھ منارہی ہے.
گذشتہ شب رات 8 بجے پہلی مرکزی میلاد کانفرنس منعقد کرنے کا اعزاز منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (جلیب زون کی تنظیمات) نے اپنے نام کیا.
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ جمال صاحب نے کیا. منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے بچوں نے احادیث مبارکہ اور گروپ کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کیے.نعت خواں حضرات نے نعت پاک سے سامعین کو محظوظ کیا.
محترم نوید اقبال اور حاجی عبدالرشید صاحب نے خطابات کیے. مصطفوی سسٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے حفصہ منیر قادری نے انگلش میں تقریر کی.
واہ واہ ثمرہ خیستہ نبی سبحان دے پشتو نعت پہ علامہ حسن میر قادری صاحب کی والہانہ محبت سے سارا ہال جھوم اٹھا اور سب نے کھڑے ہوکر عشق نبی صل اللہ علیہ والہ و سلم کےترانے گائے.علامہ حسن میر قادری صاحب نے اپنے دست مبارک سے قرعہ اندازی کرتے ہوئے 5 عمرہ کے ٹکٹ خوش نصیبوں میں تقسیم کیے.اور اپنے علمی، عشقی اور تحقیقی تجربہ کی روشنی میں میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ و سلم کی اہمیت، حضور شیخ الاسلام کی آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے والہانہ محبت اور تحریک پہ آقا علیہ السلام کے فیضان پہ تفصیلی خطاب کیا اور ایسا سماں باندھا کہ ہر شخص یوں گم سم ہوا کہ گویا سروں پہ پرندے بیٹھے ہوں.
کویت بھر کی کمیونٹی، تنظیمات، کونسلز کے وفود نے بھر پور شرکت کی. مردو خواتین کی کثیر تعداد سے دونوں ہال یوں کچھا کھچ بھر گئے کہ تل دھرنے کو جگہ نہ بچی.
کانفرنس کیکوریج پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے کویت میں موجود ہر ادارے نے کی.وقت ٹیلیویژن اور دنیا نیوز نے خصوصی ریکارڈنگ کی.کانفرنس فیس بک پہ براہ راست مختلف پیجزز پہ دکھائی گئی. درودو سلام کے بعد شرکاءِ کانفرنس میں وافر مقدار میں ضیافتِ میلاد تقسیم کی گئی. نقابت کے فرائض چوہدری محمد ارشد تبسم اور قاسم منیر قادری نے ادا کیے.

For Album Click the below link

https://www.facebook.com/pg/PakistanisInKuwait/photos/?tab=album&album_id=1220314611400185

 

login with social account

9.png

Follow up


Join our Official Group

Click to Enter in the Group

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Thu, 19 Oct 2017 19:18:52 GMT

1000 PKR = 2.875 KWD
1 KWD = 347.838 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Images of Kuwait

Images of Pakistan

Go to top